• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا طالبان معاہدے کا حتمی اعلان آئندہ ہفتے ہو گا، افغان حکومت

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے کا حتمی اعلان آئندہ ہفتے ہو گا


افغانستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مشروط امن معاہدے کا حتمی اعلان اگلے ہفتے ہو گا۔

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان امن معاہدہ مکمل طور پر مشروط ہے، اس امن معاہدے سے افغانستان میں تشدد میں کمی واقع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا اور طالبان تشدد میں کمی کے معاہدے پر متفق

انہوں نے کہا کہ طالبان کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ دکھا سکیں کہ وہ بھی امن چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کا قیام افغان صدر اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان افغان صدر کا کہنا ہے کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے افغان صدر اشرف غنی سےملاقات کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں امریکی وزراء نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن معاہدہ شرائط کے بغیر نہیں ہو گا۔

ترجمان افغان صدر کا مزید کہنا ہےکہ امن افغان حکومت کی ترجیح ہے، ہم طالبان کے ساتھ جنگ بندی چاہتے تھے لیکن معاہدہ تشدد میں کمی پر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: افغان مسئلے کا حل بہت پیچیدہ ہے، زلمے خلیل زاد

صدیق صدیقی نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغان فورسز تشدد میں کمی کے معاملے پر امریکی فورسز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین