• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: فائنل سمیت 14 میچز کے میزبان قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش

پی ایس ایل: فائنل سمیت 14 میچز کے میزبان قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے فائنل سمیت 14 میچز کی میزبانی کرنے والے لاہور کے قذافی اسٹیدیم کی تزئین و آرائش جاری ہے۔

لاہور میں پہلا میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل فائیو کے سب سے زیادہ 14 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ان میں دو ایلیمنیٹرز اور 22 مارچ کو کھیلا جانے والا فائنل بھی شامل ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کی جبکہ اس سے قبل سری لنکا کے خلاف بھی تین ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے۔

پی ایس ایل کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے, لیکن زیادہ کام گراؤنڈ پر کیا جا رہا ہے۔ موسم بدلتے ہی گراؤنڈ کی سرسبز گھاس خوب صورت منظر پیش کر رہی ہے۔

میچز کے لیے سینٹر کی پچز کے علاوہ دائیں اور بائیں طرف پریکٹس پچز بھی تیار کیا جا رہی ہیں۔ گراؤنڈ اسٹاف کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو مدنظر رکھتے ہو ئے پچز تیار کی جائیں تاکہ شائقین کرکٹ کو چوکے چھکے دیکھنے کو ملیں اور وہ کھیل سے خوب محظوظ ہوسکیں۔

تازہ ترین