• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں یاسر کو خوش کرنے میں کامیاب ہوگئی، اقرا عزیز

معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ یاسر حسین مجھے اپنی مرحومہ والدہ کی ساڑھی پہنے دیکھ کر حیران ہوجائیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے اور تصویر میں اقرا عزیز کے ہمراہ یاسر حسین بھی ہیں۔


اقرا عزیز حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں چاہتی تھی کہ میں یاسر کی والدہ کی ساڑھی پہن کر اُن کو حیران کردوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں یاسر کو خوش کرنے میں کامیاب ہوگئی۔‘

اُنہوں نے اپنے کیپشن میں معروف ڈیزائنر نومی انصاری کو ڈنر کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

اقرا عزیز نے ایک اور پوسٹ میں یاسر حسین کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر اُن کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اقرا شرما رہی ہیں۔

View this post on Instagram

#khushi

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz) on


اقرا نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ خوشی استعمال کیا۔

اداکارہ نے اِن دو پوسٹس کے علاوہ بھی اپنی اور یاسر کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اسٹرنگ بینڈ کے گانے ’دور‘ کے بول لکھے۔


اُنہوں نے لکھا :

دیکھیں مجھے جب وہ آنکھیں

میں کھو جاؤں

ان آنکھوں کے رستے

میں اُس کے دل میں سماؤں

کچھ کہہ نہ پاؤں اُس میں

کچھ سُن نہ پاؤں

اُس کے بنا میرا جیون

جیسے کوئی سُنا گاؤں

اِس سے قبل یاسر حسین نےانسٹاگرام پر اپنی اور اقرا کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ نے اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہن کر میرا دل جیت لیا۔‘


یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اقرا سے اظہارِ محبت بھی کیا تھا۔

تازہ ترین