• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور ہندو انتہا پسند تنظیم کے چیف کیخلاف میدان میں آگئیں

ممبئی(ایجنسیاں)بھارت کی نامور اداکارہ انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف کے خلاف میدان میں آگئیں،ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے طلاق سے متعلق ایک بیان پر سونم کپور نے شدید ردعمل دیا ہے۔آر ایس ایس سربراہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی تھی کہ ایک بیان میں آر ایس ایس چیف نے کہاہے کہ طلاق کی شرح پڑھے لکھے اور امیرخاندانوں میں زیادہ ہے کیونکہ تعلیم اور امارت تکبر کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خاندان ٹوٹ جاتے ہیں۔آر ایس ایس کے چیف کے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ کون سمجھدار شخص ایسی بات کرسکتا ہے؟ رجعت پسند اور احمقانہ بیان۔عوامی جلسہ میں دیئے گئے بیان میں آر ایس ایس چیف کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک میں آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگیاہے۔ لوگ مختلف معاملات پر لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین