• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل کو نکاح میں حمزہ کے سر پر بال نہ ہونے کا افسوس

کراچی (ایجنسیاں) اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل کو نکاح کے وقت حمزہ کے سر پر بال نہ ہونے کا افسوس ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ عباسی اور ان کی اہلیہ شادی کے بعد ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جس کا اظہار وہ آئے دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے رہتے ہیں ۔ نیمل خاور کی جانب سے اپنی چھوٹی بہن کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نکاح کے وقت حمزہ علی عباسی کے سر پر بال نہ ہونے کے باعث وہ زیادہ خوش نہیں تھیں۔ یاد رہے کہ25 اگست کو ایک ایسے وقت میں حمزہ اور نیمل شادی کے بندھن میں بندھے تھے کہ جب حمزہ حج کی ادائیگی کر کے آئے تھے ، جس کے فورا بعد ہی شادی کا آغاز ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کے سر پر بال نہیں تھے۔ نیمل کی حالیہ شیئر کردہ تصویر میں بھی وہ یہی شکوہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ اگر ان کے نکاح کے وقت حمزہ ایسے دِکھتے جیسا کہ موجودہ تصویر میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین