• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدین کی سیر ت پر اسباق نصاب میں شامل کیے جائیں، کانفرنس

کرا چی (پ ر)مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ آپﷺ کے قریبی ساتھی تھے ،انہوں نے آپ ﷺ کے وصال کے بعد پیدا ہونے والے انتشار کو قابو کیا نبوت کے جھوٹےدعوے داروں کا قلع قمع کیا ، منکرین زکوٰۃ کے خلاف جہاد کیا ، مرتدین اسلام کے فتنہ کی سرکوبی کے لئے فوجی طاقت کا استعمال کیا،قبائلی سازشوںکا منہ توڑجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب سیاسی شخصیات کے دنوںپر عام تعطیل ہو سکتی ہے تو خلفائے راشدین کے یوم پر تعطیل کیوں نہیں دی جاسکتی ؟ خلفائے راشدین کی سیر ت پر اسباق نصاب تعلیم میں شامل کیے جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو خلفائے راشدین کی سیرت اور کردار کا علم ہو ۔ یہ باتیں انہوں نے سیرت امام الصحابہ کا نفرنس صدیق گوٹھ سرجانی میں اپنے خطاب کے دوران کہیں ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی ،جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنما مفتی محمدنقشبندی، ،سیکٹری اطلاعات مفتی عابد ،صوبہ سندھ کے نائب امیر پیر لیاقت علی شاہ ،جنرل سیکٹری مولانا مشتاق عباسی ،مولاناقاری عبدالوہاب انقلابی، علامہ حماد مدنی ،مفتی معاذ،مولانا مشتاق عباسی مفتی ظل الرحمٰن ،قاری لیاقت رحمانی ،مولاناعبدالستاربلوچ ،ایڈوکیٹ خواجہ سیف الاسلام ،ملک عبدالشکور ،مفتی انس اور دیگر علماء اکرام نے شرکت کی ۔

تازہ ترین