• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11واں3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول28 فروری سے شروع ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام 11واں3 روزہکراچی لٹریچر فیسٹیول28 فروری سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگا، فیسٹیول میں پاکستان، برطانیہ، امریکہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی سے 200مقررین اور مصنف شر کت کرینگے ،ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہاکہKLFمیں 80 سے زائد سیشنز ہوں گے جن میں مذاکرات، پینل ڈسکشن، اُردواور انگریزی مشاعرہ، ریڈنگ ، پرفارمنگ آرٹ، دستاویزی فلمیں پیش کی جائیں گی،22 کتابوں کی رونمائی ہوگی۔

تازہ ترین