• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماسکو(آئی این پی)روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھے گا۔امریکا کی جانب سے گزشتہ دنوں روس سے شامی حکومت کی حمایت روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، روس کی جانب سے یہ بیان ترک اور امریکی صدر کے حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق 3 فروری کو ادلب میں شام کی جانب سے ترک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین