• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو فرانسیسی ماہرین تعلیم آئندہ ماہ ایران میں مقدمے کا سامنا کرینگے

لندن (جنگ نیوز)دو فرانسیسی ماہرین تعلیم 3مارچ کو ایران میں مقدمے کا سامنا کریں گے۔ برطانوی اخبار میل کے مطابق وہ ایران میں گرفتار ہیں اور ان پر قومی سلامتی کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ یہ بات ان کے وکلاء نے منگل کو بتائی۔ فاریبا عدیل خان اور رولینڈ مارچل دونوں پیرس کی سائنسز پی او یونیورسٹی کے محققین ہیں جن کو جون 2019ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں تہران کی ایون جیل میں رکھا جارہا ہے۔ ایران کے عدالتی ترجمان غلام حسین اسمعیٰل نے کہا ہے کہ ماہرین تعلیم کو پہلے ہی مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر ان کے وکیل کی موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا سزا سنائی گئی جسے وہ بھگت رہے ہیں تاہم ان کے وکیل نے کہا ہے کہ کیس یہ نہیں ہے وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم اپنے دفاع کی تیاری کررہے ہیں۔ عادل خان خاتون اور شیعہ اسلام میں سپیشلسٹ ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے چھ ہفتے کی بھوک ہڑتال ختم کی ہے جو مارچل کی رہائی کے لئے کی تھی۔ انہیں اس کی صحت کے بارے میں تشویش ہے مارچل مشرقی افریقہ کے بارے میں ماہر ہے اور مبینہ طور پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ عدیل خان سے ملاقات کررہا تھا۔ دونوں کی گرفتاری پر ایران اور فرانس میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ خیرسگالی کے جذبے کے طور پر دونوں کو رہا کیا جائے۔ ایران جو دوہری قومیت کو تسلیم نہیں کرتا فرانس پر کیس میں مداخلت پر تنقید کرچکا ہے۔
تازہ ترین