• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ٹیکس محتسب نے دو ٹیکس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

اسلام آباد(مہتاب حیدر) وفاقی ٹیکس محتسب نے دوخواتین افسران ان لینڈ ریوینیو سروس ، کمشنر ان لینڈ ریوینیو مس غزالہ حمید رضی اوراسسٹنٹ کمشنر مس نسا پراچہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے وفاقی محتسب کی جورکسڈکشن کو چیلنج کیا تھااور سفارشات کو بھی چیلنج کرتے ہوئے ا ن پر عمل درآمد نہیں کیا ، دونوں افسران کا تعلق زون III، RTO2 لاہور سے ہے، دونوں افسران پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نےوفاقی ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل کرنے کےبجائے متعلقہ ٹیکس دہندہ کےخلاف نئی تحقیقات شروع کردی،شوکاز نوٹس میں وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات کوعمل درآمد کی اسٹیج پر چیلنج کرنا وفاقی ٹیکس محتسب( ایف ٹی او) کے کام میں مداخلت کرنا ہے،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سطح کی حکم عدولی سے ٹیکس دہندہ کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے جو کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہےدونوں افسران کے پاس ایف بی آر کا ایک کیس زیر تفتیش تھا جس پر وفاقی محتسب نے احکامات جاری کئے مگر دونو ں افسران نے ایف ٹی او کے احکامات کی حکم عدولی کرتے ہوئے ایک نئی تحقیقات شرو ع کردی اور ایک رپورٹ جمع کرائی جس میں واضع وضاحت نہیں تھی اور نہ ہی قانونی تقاضوں پر پوری اترتی تھی۔
تازہ ترین