• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے شخص کو اکثر اوقات بس میں جگہ نہیں ملتی اور یا تو کبھی اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے انہیں بس ہی نہیں ملتی۔بھارت میں ایک شخص کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے سواری نہیں مل سکی تو انہوں نے بس ہی چوری کرلی۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شخص جب ٹرانسپورٹ تلاش کرنے میں ناکام ہو گیا تو اس نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی بس ہی چوری کرلی۔مسافر اسی چوری کی بس میں اپنی منزل تک پہنچا اور پھر بس کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تازہ ترین