• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کی درخواست کی ہے،ڈاکٹر طارق بنوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ، یونیورسٹیز کی خود مختاری، معیار میں اضافہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ، جاب پورٹل کا قیام اور ڈگری ویریفیکیشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت سے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیلئے درخواست کی ہے۔ جنگ میڈیا گروپ کے تعاون سے منعقدہ ساتویں ڈینز اینڈ ڈائریکٹرز بزنس تعلیمی کانفر نس 2020 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباءاعلیٰ تعلیمی شعبہ کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، طلباءکے حقوق کےلئے اقدامات بہت ضروری ہیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی ضروریات کو پورا کر سکیں اور طلباءکو زندگی میں کامیاب ہونے کا اہل بنا سکیں۔ اس وقت پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں یکساں تعلیم نہیں دی جا رہی بعض میں معیاری جبکہ بعض میں غیر معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین