• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیت کیساتھ زیادتیوں پر بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، انتونیو گوتریس

کراچی (ٹی وی رپورٹ)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگو تریس نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر تنقید کی ہے ،بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے جو ایکٹ آیا ہے اُس پرانہوں نے کہا کہ مجھے بہت تشویش ہے اور ہم نظر رکھے ہوئے ہیں جو بھارت کے اندر ہو رہا ہے،بھارت کی اقلیت کے ساتھ زیادتیوں پر بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ بھارت اس پر آمادگی ظاہر کرے اور کبھی کبھار بے بس محسوس کرتا ہوں اور کاش میں پوری دنیا کا لیڈر ہوتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ا س سوال پر کہ بھارت میں جو منظم ڈیموکریٹک تبدیلی لانے کی کوشش کی جارہی ہے مارشل لائزیشن ہو رہی ہے کشمیر کے اندر تواس حوالے سے کوئی ہائی پاورانکوائری کمیشن کیوں اقوام متحدہ نہیں بناتی اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی کچھ رپورٹس سامنے آئی ہیں دو ایسی رپورٹس ہیں جو بہت ٹھوس ہیں اس پر کارروائی کر رہے ہیں مگر ہائی پاور کمیشن کے حوالے سے ہمیں بھارت کی طرف سے آمادگی دیکھنی پڑے گی۔آپ کس حد تک بطور سیکرٹری جنرل کشمیر کے حوالے سے کیا کرسکتے ہیں تو انہوں نے کہا انفارمل چینل کھلے ہوتے ہیں اور میں اپنا کردار اس حوالے سے نبھا رہا ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ بھارت کو کسی طرح آمادہ کیا جائے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اس کو ٹیبل تک لایا جائے اور بات کی جائے اور اس کا حل نکالا جائے۔
تازہ ترین