• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس ، 497مقدمات کےفیصلے، ایک مجرم کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مقدمات کی جلد سماعت کیلئےقائم ہونے والی ماڈل کورٹس نے اٹھارہ فروری کو 497مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 702افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 173 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 27اور منشیات کے 61مقدمات کا فیصلہ سنایاا، ایک مجرم کو سزائے موت، 2 کو عمر قیدجبکہ دیگر 24 مجرموں کو کل 63سال پانچ ماہ قید اور 2342000 جرمانہ کی سزا سنائی گئی، اسی طرح 119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 196دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی جبکہ 152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 213مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 652گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے مجموعی طور پر 58مجرموں کو 23سال 9ماہ 6دن قید اور 8057728 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
تازہ ترین