• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی سے رپورٹ طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے نوجوان کے اغوا کا مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 26 فروری کو رپورٹ طلب کرلی،فاضل عدالت میں خاتون کنیز بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم محمد اکرم سے شادی ہوئی مگر بعد ازاں ملزم کے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوجانے پر تنسیخ نکاح کی ڈگری حاصل کرلی ،اس رنجش پر ملزم نے اس کے 18 سالہ بیٹے شعبان کو اغوا کرلیا،پولیس تھانہ مظفرآباد کو اغوا کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی نہ ہی بیٹے کو بازیاب کرایا گیا۔
تازہ ترین