• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایم آپریشن میپکو کے مختلف سب ڈویژنوں کے اچانک دورے

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اخلاق قادری نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری ترجیح ہے ۔ شکایات سنٹرز میں تعینات عملہ صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے اور صارفین کی شکایات درج کرکے ازالہ ہونے تک رابطہ میں رہے ۔ کسی اہلکار کی صارفین سے بدتمیزی کی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی سرکل کے زیر انتظام مختلف سب ڈویژنوں کے شکایات سنٹرز کے اچانک دوروں کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے شکایات رجسٹرز کی چیکنگ کی اور درج ہونے والی شکایات پر صارفین سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔ جنرل منیجر نے تمام آپریشن سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ شکایات رجسٹرز اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں ۔
تازہ ترین