ضلع گھوٹکی میں سکھر بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے امتحانات میں پرچہ کمرہ امتحان سے با ہر آگیا اور سرےعام نقل کرائی جا تی رہی ۔
سکھر بورڈ کے زیر اہتمام اوباڑو، ڈہرکی، میرپور ماتھیلو اور گھوٹکی میں جاری میٹرک کے امتحانات میں پولیس انتظامیہ اور سکھر بورڈ کی ٹیم کاپی کلچر کو روکنے میں نا کام ہو گئی ہے ۔
تمام امتحانی مراکز پر صبح سے ہی پرچہ کمرہ امتحان سے باہر آجاتا ہے اور سرے عام کاپی کرائی جاتی ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کاپی نہ ہو۔
انتطامیہ کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے موبائل فون اور نقل کا مواد چھین لیا جاتا ہے اور ان کے خلاف کاپی کیس بھی کئے جا رہے ہیں۔