لاہور ( جنرل رپورٹر ) ینگ ڈاکٹرز پی آئی سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر حکومت پی آئی سی حملہ کیس کو ختم کرنا چاہتی ہے تو ڈاکٹرز کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم جو ڈاکٹر زپی آئی سی پر حملہ میں سرگرمی کےساتھ ملوث تھے وکلاء برادری خود ا نکے لائسنس کینسل کرے ہمارا وکلاسمیت کسی کمیونٹی سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہم کسی وکیل کا علاج معالجہ روکیں گے یہ بات ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیئر مین ڈاکٹرذیشان نے جنگ کو بتائی انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقات میں بھی ہم نے اپنے اسی موقف کا اظہار کیا ہے۔