ملتان(سٹاف رپورٹر )انجمن طلبہ اسلام کا الیکشن صوبائی جنرل سیکریٹری عبدالجلیل کھوسہ کی زیر قیادت علامہ اقبال لا کالج میں منعقد ہوا،صوبائی پریس سیکریٹری ملک شاہنواز کھوکھر نے خصوصی شرکت کی،الیکشن میں انجمن طلبا اسلام نے ملک جاوید شجرا کو کثرت رائے سے ضلع ناظم منتخب کیا،اس کے ساتھ ملک مبشر کھوکھر بلا مقابلہ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،شہزاد کھاکھی کو نائب ناظم ضلع منتخب کیا گیا،ساتھ ہی ملک شاہد کریم نوناری کو ضلعی پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا جب کہ ملک حمزہ کھوکھر کو سٹی ناظم ملتان منتخب کیا گیا اور ملک علی رضا دھرالہ سٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،اس کے علاوہ اظہر خان کو نائب ناظم،شاہزیب قریشی کو جوائنٹ سیکرٹری سٹی،مہر عابد نوناری کو سٹی پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔