• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مافیانااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران مافیا اپنی کرپشن، چوری، معیشت کی تباہی، نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا پر تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران مافیا اپنی نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا، حکومت کا اپنا اسٹیٹ بنک آپ کی نالائقی، چوری، نا اہلی کی داستان سُنارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی ہے، میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟

مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ‎عمران صاحب کیا اٹھارہ ماہ میں 12 ہزار ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار، روزگار، روٹی میڈیا اور اپوزیشن نے چرائی ہے؟

تازہ ترین