• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تمام آپشن موجود ہیں، بلاول بھٹو

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تمام آپشن موجود ہیں، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے تمام آپشن موجود ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے جو بھی جمہوری طریقہ اپنانا پڑا اپنائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ حکومت نے مجھے گرفتار کیا تو آصفہ بھٹو زرداری میری آواز بنیں گی۔

چیئرمین پی پی پی نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کرسکیں۔

تازہ ترین