• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 19ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات بر آمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ترجمان رینجرز کے اعلامئے کے مطابق رینجرز نے سعید آباد،ناظم آباد،کلا کوٹ، بغدادی، کلری، ابراہیم حیدری اور پاپوش نگر کے علاقوں میں کارروائی کرکے 10ملزما ن کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے، مسلح لوٹ مار،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ گڈاپ سٹی، کلری، بغدادی، گلستان جو ہر،پریڈی اور صدر کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 9ملزمان کوگرفتار کر لیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین