• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم چوہدری کا ہمپشائر کونسل کا چیئر مین بننا کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے، چوہدری زیارت

ہمپشائر (نمائندہ جنگ)ساؤتھمپٹن سے سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری زیارت حسین کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز ہمپشائر کاونٹی کونسل کے لیڈر رائے پیری اور پہلے پاکستانی کشمیری اوریجن چیئرمین محمد سلیم چوہدری سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ مقامی مسائل کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر درپش خارجہ محاذ پر مسائل مشکلات اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا ۔ وفد میں توقیر مسعود احمد،محمود کیانی، چوہدری اکرم ، ظہیر قریشی ، عباس خان،آفتاب خان ، عادل خان شامل تھے۔ بعدازاں نمائندہ جنگ سے بات چیت میں چوہدری زیارت حسین نے کہا کہ کمیونٹی سے متعلق شخصیت کا ہمپشائر کا چیئرمین بننا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج کی میٹنگ کافی نتیجہ خیز رہی، امید ہے کہ کونسل لیڈر اور چئیرمین وفد کی جانب سے اٹھائے گئے نقاط پر غور کریں گے۔
تازہ ترین