آپ آف لائن ہیں
پیر5؍شعبان المعظم 1441ھ 30؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

داؤد یونیورسٹی کے زیر اہتمام نیشنل پروجیکٹ کمپی ٹیشن کا آغاز کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اور داؤد فاؤنڈیشن کے تعاون سے تمام جامعات میں اس سال کے سب سے بڑے ایونٹ ’نیشنل پروجیکٹ کمپی ٹیشن (NPCʼ2020)کا آغاز ہفتے سے ہورہا ہے جس کا افتتاح جامعہ داؤد کے چانسلر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کریںگے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمراناسماعیل ہوں گے جبکہ داؤد فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مس سبرینہ داؤد اعزاز مہمان ہوںگی۔ ہفتہ اور اتوار (22اور 23؍ فروری) کے روز جاری رہنے والے نیشنل پروجیکٹ مقابلوں میں ملک بھر سے جامعات حصہ لے رہی ہیں جن میں نسٹ ، بحریہ ، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، این ای ڈی ، مہران یونیورسٹی ، کیوسٹ ، ہمدرد ، یو آئی ٹی ، جامعہ کراچی ، آغا خان ، ضیاء الدین ، جناح یونیورسٹی برائے خواتین ، ماجو ، آئی آئی ای ای ، ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور دیگر شامل ہیں ۔ وائس چانسلر کا مزید

کہنا ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹی کے ہنر مند طلبہ و طالبات کے پروجیکٹ اور پوسٹرز مقابلے میں پیش کئے جائیں گے اور 100سے زائد بہترین آئیڈیاز بھی پیش ہوں گے۔پروجیکٹ مقابلوں کے فاتحین کا تعین کرنے کیلئے انڈسٹری اور اکیڈمیا سے معروف شخصیات جیوری ہوں گی۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید