• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ٹریفک حادثہ کے بعد جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں چارافرادجان کی بازی ہارگئے جب کہ دو افرادزخمی ہوئے ۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نیوچاکرہ میں بدھ کی رات ڈمپراوررکشہ ڈرائیوروں کے درمیان ہونیوالے جھگڑے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق ڈمپراوررکشہ کا معمولی ایکسیڈنٹ ہواجس پرڈرائیوروں میں جھگڑاہوگیا اس دوران فائرنگ سے شاہ زیب ولدعبدالباقی اورظہیرجاں بحق ہوگئے جب کہ عتیق اورعبداللہ زخمی ہوگئے۔ تھانہ نصیرآباد ہی کے علاقہ غربال روڈ پر 52سالہ شخص کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، سب انسپکٹرتہذیب شاہ نے بتایاکہ مقتول کے ورثاکے مطابق پنڈ رانجھا کا محمدریاض ولد محمد سرور پیشی کیلئے کچہری جا رہا تھاکہ اس دوران تین موٹرسائیکل سواروں شفاقت ،بشیر اور عادل نے فائرنگ کردی جس سے ریاض شدیدزخمی ہو کردم توڑ گیا۔ ادھردھمیال روڈ پر اشرف کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکرلگنے سے دسویں جماعت کاطالب علم جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق فیضان ارشد موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ حادثہ کاشکارہوگیا۔
تازہ ترین