• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، ڈکیتی، چوری کی متعددوارداتیں‘ شہری لاکھوں کے مال سے محروم

ملتان ( رپورٹر )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور موٹرسائیکلیں لوٹ کر فرار،پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقےکائیاں پور محمد آصف سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل لےگئے،گلزیب کالونی محمد شفیق کے گھر تین مسلح ڈاکووں نے 85 ہزار روپے اور دو تولہ زیور چھین لیا،نواں شہر محمد یار سے چار نامعلوم ڈاکو 78ہزار روپے لے اڑے ، تھانہ گلگشت کے علاقے عثمان آباد میں اسامہ اعجاز سے دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر 75 ہزار روپے لےگئے،شاہ فیصل کالونی میں صلاح الدین سے تین مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھین لیے،تھانہ کوتوالی کی حدود میں محمد عرفان کی اہلیہ سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس چھین کر لےگئے جس میں 13ہزار روپے تھے ، تھانہ الپہ کے علاقے بند بوسن میں محمد سجاد جھپٹا مارکر نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگیا،بستی مانک شمیم بی بی سے ملزم مراد علی وغیرہ نقدی اور سوا لاکھ روپے مالیت کے زیورات لےگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شاہ شمس پارک محمد ارسلان کا موبائل لوٹ لیا گیا،،وہاڑی چوک میں محمد افضل کی دکان سے 65 ہزار روپے مالیت کا سامان،نانڈلہ چوک سے غلام عباس کےگھر سے گائے،بھینس،بی زیڈ ہوسٹل سے محمد شہباز اور دیگر افراد کے دس موبائل،ولایت حسین کالج سے آفاق احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،حسین آگائی بازار الطاف حسین دیگر افراد کے سات موبائل،وہاڑی چوک سے سلیمان ظفر، گارڈن سٹی جاوید اقبال جبکہ قادر پور راں کے علاقے سے ملک مانک کے بھانہ سے گائے مالیت 3روپے چوری ہوگئے۔
تازہ ترین