• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5: آج دو میچز کھیلے جائیں گے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں آج کراچی اور پشاور آمنے سامنے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور کا مقابلہ ملتان سے ہو گا۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی کریں گے۔

پی ایس ایل فائیو کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی کمان شان مسعود کو سونپی گئی ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

تازہ ترین