آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ماہرہ کیلئے ان کی کون سی فلم اسپیشل ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلم’ سپر اسٹار ‘ کو اپنی سب سے اسپیشل فلم قرار دے دیا۔


 فلم ’سپراسٹار‘ حال ہی میں بہترین لیڈنگ رول کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایوارڈ کی مختلف زاویوں سے لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم’ سُپر اسٹار‘ ان کی زندگی کی ایک بہت اسپیشل فلم ہے، نا صرف اس لیے کہ اس نے بہت کچھ دیا ہے بلکہ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ اس فلم نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

انہوں نے اپنا یہ ایوارڈ فلم ’سُپر اسٹار کی ٹیم کے نام کیا۔

یاد رہے کہ پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ میں گزشتہ سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی فلم ’سپر اسٹار‘ نے حاصل کیا تھا۔

فلم میں بہترین لیڈنگ رول اداکار کا ایوارڈ ’پرے ہٹ لو‘ کے شہریار منور صدیقی اور بہترین لیڈنگ رول اداکارہ کا ایوارڈ ’سپر اسٹار‘ کی ماہرہ خان نے اپنے نام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید