• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف: بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی کوششیں ناکام

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے جمعہ کے روز پاکستان کے گرے لسٹ سے خارج کرنے سے متعلق فیصلہ دیتے ہو ئے کہا 27 نکات میں سے 14 نکات پر عملدآمد اچھی بات ہے مگر دیگر نکات پر عملدآمد کے لیے مزید چار ماہ پاکستان گرے لسٹ پر رہے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ نے برسلز کا دورہ بھی کیا اور پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کافی کوشش بھی کی مگر بھارتی لابی کو منہ کی کھانا پڑی۔

پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں 27 نکاتی عملی منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 200 سے زائد مندوبین موجود تھے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان ایکشن پلان پر سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے تین بڑے اور بااثر ممالک ممالک ملائیشیا، ترکی اور چین کی حمایت حاصل رہی، جنہوں نے اجلاس کے دوران پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچانے کے لیے اسلام آباد کے حق میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین