• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو ہر کھلاڑی کیلئے سنہری موقع ہے، بابر اعظم

کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن ہر کھلاڑی کے لئے ایک سنہری موقع ہے، اس میں پرفارم کرکے کوئی بھی پلیئر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ میں جگہ بناسکتا ہے۔

کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی پر فوکسڈ ہیں اور یہی ان کی پرفارمنس کا راز ہے۔ انہوں نے اپنے کیرِئیر میں ایک سبق سیکھا ہے کہ جب پلیئر اپنی کارکردگی پر فوکسڈ رہے گا تو وہ ضروری اچھا پرفارم کرے گا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمینوں کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا ضروری ہے۔خاص طور پر ٹاپ آرڈر بیٹسمین ، اگر صورتحال مناسب ہو تو ڈیڑھ سو کا اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھنا ضرورت بن چکا ہے۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر ڈاؤسن اور لیونگسٹن نے اچھا کھیلا لیکن عمید آصف نے آخری اوور بہت اچھا کھیلا، مزہ اس وقت ہی آتا ہے جب ٹیم جیتتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جو لیگ میں اچھا پرفارم کرے گا اُس کو پاکستان ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے، نہ صرف نوجوانوں، بلکہ سینیئرز کے پاس بھی کم بیک کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل نے جو شاٹس ماری اس میں اعتماد نظر آیا، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ باؤنڈری چھوٹی ہوں گی تو مزہ آئے گا۔

تازہ ترین