• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرکیولیس کی پورٹ قاسم روانگی: زمینی حقائق اور دستاویزات میں تضاد

کراچی کے علاقے کیماڑی میں جان لیوا آلودہ ہوا کا سبب قرار دیا گیا بحری جہاز ہرکولیس کراچی بندرگاہ سے روانہ کیا گیا یا نہیں اس بارے میں زمینی حقائق اور دستیاب دستاویزات میں انتہائی تضاد ہے۔

کراچی پورٹ کی ویب سائٹ پر شام چار بجے تک ہرکیولس کی برتھ نمبر 10 پر موجودگی کی اپڈیٹ موجود تھی۔ مگر اچانک ساڑھے چار بجے یہ اپڈیٹ ڈیپارچر میں تبدیل ہوگئی اور حیرت انگیز طور پر ڈیپارچر کا ٹائم گزشتہ رات پونے 10 بجے کا دیا ہوا ہے۔

اس ابہام پر کے پی ٹی ترجمان شارق امین فاروقی سے ساڑھے 4 سہہ پہر بجے فون پر معلومات لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز ہرکیولیس کی کراچی بندرگاہ سے روانگی کی خبر پرانی ہوچکی ہے۔

ان سے پوچھا تھا کہ پورٹ قاسم کی ویب سائیٹ پر جہاز کی آمد کی اپ ڈیٹ نہیں ہے تو ترجمان نے کہا کہ آپ پورٹ قاسم کے ترجمان سے تصدیق کریں۔

انٹرنیشنل ریڈار پر جہاز ہرکولیس کی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی بندرگاہ سے روانگی کی کوئی اپڈیٹ نہیں ہے۔

دوسری طرف پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر بھی جہاز کی آمد یا متوقع آمد کے کھانے میں ہرکولیس کا اندراج نہیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر جہاز ہرکولیس کراچی بندرگاہ سے روانہ ہی نہیں کیا گیا بلکہ پی ٹی کی جانب سے مبینہ طور پر ویب سائٹ پر غلط اپڈیٹ کی گئی۔

تازہ ترین