• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او پی ڈبلیو سی نارتھ آف انگلینڈ کی تنظیم سازی مکمل

لندن (پ ر) او پی ڈبلیو سی نارتھ آف انگلینڈ کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے۔ او پی ڈبلیو سی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی کی باہمی مشاورت سے بانی و چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی نے ممتاز سیاسی، ادبی و سماجی شخصیت چوہدری اوریگزیب خان کو نارتھ آف انگلینڈ کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ طارق حسین کو یارکشائر کاؤنٹی کا صدر، عابد مغل کو جنرل سیکریٹری، امجد حسین نائب صدر،شفیلڈ کے صدر راجہ محمد اکبر اور چوہدری نثار جنرل سیکریٹری ہوںگے۔ ڈیوز بری سے صدر شعبان حسین، ساؤتھ ایسٹ سے صدر سہیل اسلم،نیو کاسٹل سے صدر محمد علی، رادھرم سے صدروقاص پیرزادہ جبکہ شمریز محمد جنرل سیکریٹری جبکہ چیسٹر فیلڈ سے صدر ساجد رزاق مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈنکاسٹر سے صدر آصف چوہدری، جنرل سیکریٹری راؤف احمد کو نامزد کر کے نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نے چھ ہفتوں میں تعلیم یافتہ اور باکردار افراد کو نمائندگی گی دے کرتنظیمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔تمام نئے عہدیداران نے او پی ڈبلیو سی پلیٹ فارم سے کمیونتی خدمات جاری رکھنے اور تارکین وطن کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 
تازہ ترین