• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل سے خاتون کی لاش ملی، سیکورٹی گارڈ اور ایک شخص فائرنگ سے زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس کے قریب ہوٹل سےخاتون کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع لاش سول اسپتا ل منتقل کی ، پولیس کے مطابق علاقے کے مکینوں کا کہنا تھا کہ متوفیہ خاتون ملنگ تھی اور محلے میں گھومتی تھی جبکہ مذکورہ ہوٹل کئی روزسے بند ہے اور متوفیہ اسکے احاطے میں ہی رہتی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ متو فیہ کے پاس سے شاخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ۔بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی سندھی ہوٹل سیکٹر فائیو ایف میں واقع نجی کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ 28 سالہ ایاز کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے کی حدودشفیق موڑ سے سہراب گوٹھ جانیوالی سڑک پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 35 سالہ رضوان کو زخمی کر دیا۔

تازہ ترین