• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کوپولیس نے قذافی اسٹیڈیم داخلےسے روکدیا،حکام کی مداخلت کے بعد جانے دیا

لاہور(نمائندہ جنگ)پی ایس ایل کا میچ دیکھنےقذافی سٹیڈیم آنیوالے کبڈی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کوکبڈی ہیرو شفیق چشتی سمیت پولیس نے سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا۔حکام کی مداخلت کے بعد پہلے شفیق چشتی کو اور بعد ازاں دیگر کھلاڑیوں کو بھی اجازت دیدی گئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ کبڈی ہیرو شفیق چشتی کو پولیس حکام نے نشتر پارک دروازے پر روکا،جس پرشفیق چشتی پولیس حکام سے الجھ پڑے ۔ پولیس حکام کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر روکا۔بعد ازاںاعلیٰ پولیس حکام نے پوری ٹیم کو اندر جانے کی اجازت دیدی۔
تازہ ترین