لاہور(نمائندہ جنگ)پی ایس ایل 2020 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنزبنائے۔ کراچی کنگز کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔