• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی دھجیاں اڑادی گئیں،شہر میں بھرپور بسنت، ہوائی فائرنگ، 50 زخمی، 450 گرفتار

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی شہر میں پابندی کے باوجود بسنت منا کر قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ شہر بھر میں کھلم کھلا پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ ہوتی رہی۔ پولیس نے 450سے زائد افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں ، ڈوریں ، آتش بازی کا سامان اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شہر کا شاید ہی کوئی علاقہ ایسا ہوگا جہاں پتنگ بازی نہ کی گئی ہو ۔اس دوران سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سوار گلے میں ڈور پھرنے کے خدشہ کے باعث ڈرے اور سہمے رہے، شور شرابہ کے باعث نمازی حضرات بھی پریشان رہے۔ گرفتار ہونےوالے پتنگ بازوں سے پولیس اہلکاروں کے’’ مک مکا‘‘ کی شکایات بھی سننے کو ملیں۔غیر سرکاری ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر میںپتنگ بازوںکی طرف سےبسنت منانے کا باضابطہ اعلان کر کے قانون سے کھیلا گیا ۔ بسنت کے دوران 50 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی جن میںسے 35 زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتالوںمیںلائے گئے۔ گرفتار پتنگ بازوںکو حوالات میں رکھنے کے لیے تھانوںمیں جگہ کم پڑگئی جس کی وجہ سے انہیں مصافاتی علاقوںکے تھانوں کی حوالاتوںمیںمنتقل کر دیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے ساڑھے تین سو کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کیا ، سب سے زیادہ 100 مقدمات تھانہ صادق آباد میں درج ہوئے جہاں شہر کے دیگر علاقوں کی طرح پتنگ بازی عروج پر رہی۔ پوٹھوہار ڈویژن میں100 کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔سرسید چوک میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 2 سالہ بچی اور ایک خاتون زخمی ہو گئی جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال اور ہولی فیمل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پتنگ بازی کے دوران چلائی جانے والی آتش بازی سے کمیٹی چوک کے قریب اقبال روڈپر واقع صابری کیبلز کی چھت پر موجود پائپوںاور تار کے بوروں کے آگ پکڑنے سے تین منزلہ عمارت کی دو بالائی منزلیںجل کر خاکسترہو گئیں اور عمارت میںکریک آگئے ۔ مالکان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے تیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سٹاک جل گیا جبکہ ریسکیو 1122 آتش زدگی کو شارٹسرکٹکا شاخسانہ قرار دے رہا ہے ۔ راولپنڈی میںپتنگ بازی کی وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈپر ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔ پتنگ لوٹنے والے بے خوف و خطر ڈبل روڈکے دونوںطرف دیدہ دلیری سے پتنگیں لوٹکر کار سواروںکو فروخت کرتے رہے۔ سی پی اور اولپنڈی پتنگ بازوںکو روکنے کیلئے پورا دن اپنے ٹی وی انٹر ویوز میںخبر دار کرتے رہے کہ جس گھر سے پتنگ اڑائی جائے گی مالک مکان کے خلاف مقدمہ ہو گا، پتنگ بازی کرنے والوںکو راولپنڈی پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹہی جاری نہیںکرے گی جس کی وجہ سے وہ سرکاری نوکری نہیںکر پائیں گے ۔
تازہ ترین