• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے ایریاز میں ڈیڑھ سو غیرقانونی کمرشل تعمیرات

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز اور اسکی ہائوسنگ سکیموں میں مزید ڈیڑھ سو غیرقانونی پلازوں ، مارکی، شادی ہالز اور مارکیٹیں سامنے آئی ہیں ۔ یہ غیرقانونی تعمیرات ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول جمشید آفتاب کے دورہ سائٹ کے موقع پر سامنے آئیں ۔اسسٹنٹ بلڈنگ کنٹرول عاطف محمود سے ان غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ،بغیر بلڈنگ پلان منظوری کے بننے والی ان عمارت کی وجہ سے ادارے کو کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا مگر ذمہ داران کیخلاف شاید ہی کبھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہو۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول جمشید آفتاب نے 25نومبر 2019تا 25جنوری 2020ءکے دوران کنٹرول ایریاز اورہائوسنگ سکیموں کا دورہ کیا تو اڈیالہ روڈ پر 18غیرقانونی تعمیرات ، جی ٹی روڈ پر 4ہائیکورٹ روڈ پر 7ایئرپورٹ روڈ تین ، پام سٹی 2، وزیر ٹائون 2، الشفا ہائوسنگ سکیم 3، نیومورگاہ روڈ 3گلشن آباد 18 ، صنوبر سٹی ، 19گلریز ہائوسنگ سکیم میں غیرقانونی طور پر 9، چکری روڈ 16ولایت کمپلکس 6ممتاز سٹی میں 6خدام سٹی میں 10، ٹاپ سٹی میں 11آرڈی اے کی آر آئی ٹی ہائوسنگ میں 11عمارتیں غیرقانونی قرار پائی گئیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول عاطف محمود سے ان غیرقانونی تعمیرات کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔
تازہ ترین