• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ،شہری کی 3ہزار ایکڑ زمین واپس نہ کرنے کیخلاف درخواست پر حکام کو نوٹس

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے ضلع خیبر میں شہری کی تین ہزار ایکڑ زمین واپس نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ تک جواب مانگ لیا کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضلع خیبر میں حالات خراب ہونے کے باعث وہ علاقہ چھوڑ گئے تھے انکی 3 ہزار ایکڑ زمین اب فورسز کے پاس ہے اور اب زمین پر کاشتکاری کیلئے نہیں چھوڑا جا رہا سیکشن فور بھی نہیں لگایا گیا جبکہ انکا گھر بھی مسمار کیا گیا ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل199/3 کے تحت آرمی کے خلاف رٹ نہیں ہوسکتی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بعد کی باتیں ہیں پہلے آپ اس حوالے سے بات کریں جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے پاس اراضی کے ملکیتی کاغذات بھی نہیں عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین