قصور کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا زیر حراست ملزم راشد عرف راشو متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم کو ریکوری اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ قادی ونڈ روڈ پر ملزم کے گھات لگائے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم راشد عرف راشو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔