پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے احاطے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
ملزم نبیل کو تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس عدالت میں پیشی کے لیے لائی تھی۔
سینٹرل جیل میں عمر قید کاٹنے والے نبیل کو ناجائز اسلحے کے مقدمے میں پیشی کے لیے گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ لایا گیا تھا۔
سیشن کورٹ کے احاطے میں چھت پر کھڑے نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے ملزم کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، سعدی ٹاؤن میں فائرنگ، خاتون جاں بحق
حملہ آور ملزم سیشن کورٹ میں سخت سیکیورٹی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نبیل نے 2015ء میں ناروکی میں فائرنگ کر کے ایک وکیل فاروق اوٹھی کو قتل کیا تھا اور اسی مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
نبیل کو آج ناجائز اسلحے کے ایک پرانے مقدمے میں پیشی کے لیے سیشن کورٹ لایا گیا تھا کہ وہ نامعلوم قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔