آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایران میں کورونا سے ایک اور مریض ہلاک، تعداد 4 ہوگئی

ایران میں کورونا سے ایک اور مریض ہلاک، تعداد 4 ہوگئی



ایران میں کورونا وائرس سے آج ایک اور ہلاکت ہوگئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق گزشتہ روز کی تھی۔

ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کیسز شہر قم سے رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ ایران میں کورونا کے مزید 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 10 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد ایران میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد عراق اور افغانستان نے ایران سے شہریوں کی نقل و حرکت محددود کردی ہے۔

صحت سے مزید