• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے کم پیسے دیئے اس لئے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں، مراد علی شاہ

سیہون شریف ( نامہ نگار ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں پیسے کم دیئے ہیں اس لیئے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں، سیہون کے علاقے گائوں گائینچا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قتل پر پیپلز پارٹی نے سخت موقف رکھا ہے، سعید غنی اور سہیل سیال کو عزیز میمن کے ورثاء کے پاس بھیجا تھا۔عزیز میمن کے بھائی نے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کروایا ہے۔عزیز میمن کی فیملی کے ساتھ مکمل انصاف کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کی آزادی پر ہم یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعظم کو کہا ہے مگر ابھی تک نہیں ہوا۔وزیراعظم نے وعدہ بھی کیا مگر ابھی تک آئی جی سندھ تبدیل نہیں ہوا۔ سید مراد علی شاھ نے کہا کہ سیہون کو ماڈل سٹی بنانے کا کام جاری ہے۔ بلاول بھٹو کی سیاست اور معاشی معاملات پر گھری نظر ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے خود ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
تازہ ترین