• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع کردیاگیا

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبہ میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں۔ سوات کے علاقے تلگ چرخے میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئی شاہراوں پر بھی کام جاری ہے جس سے صوبہ کے عوام کو بہتر ذرائع آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں میں ضلع سوات محرومیوں کا شکار رہا ہے تاہم اب حکومت اس علاقے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اور ترقیاتی منصوبوں سے علاقہ کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر امجد علی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کے باعث صوبے میں تحریک انصاف کی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے جس سے دیگر سیاسی جماعتوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی میرٹ، شفافیت اور حق دار کو حق دلانے کی پالیسی کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ تحریک انصاف کی حکومت سے ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، نئے پاکستان میں اصلاحات سے معیشت بہتر ہورہی ہے اور ملک ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہوگیا ہے
تازہ ترین