• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سے اتحادی، کراچی کے ایم این ایز ناراض ہیں، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتحادی اور کراچی کے ایم این ایز بھی ناراض نظر آتے ہیں، لگتا یہ ہے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، تمام جماعتوں سے صلاح مشورہ کر کے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تو نہیں مگر پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحادی بھی ناراض نظر آتے ہیں اور کراچی کے ایم این ایز بھی، لگتا یہ ہے کہ زیادہ دن حکومت نہیں چل سکتی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیادوں پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان میں ملک کی عوام پسے ہوئے ہیں، وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبران حکومت کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، اسمبلی کے اندر ان ہاؤس تبدیلی آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ساری جماعتوں سے صلاح مشورہ کر کے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

تازہ ترین