• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے اہم میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ میں کراچی کی جانب سے ہیلز نے 29 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بابر اعظم 26 اور افتخار احمد 25 رنز بنا سکے۔

کوئٹہ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر حسنین رہے انہوں نے 4 وکٹ حاصل کیے جبکہ ملز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پی ایس ایل فائیو کے اہم میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز سکور کیے۔

ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کا کراؤڈ ہمیشہ ہمارے لیے بہت اچھا رہا ہے، اگر ہم آج 170 اسکور کرلیں تو میچ اچھا ہوگا، ہماری بولنگ بھی اچھی ہے۔

میچ کے لیے کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وکٹ کپیر محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم اچھی ہے ہم ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے لیے ہمارا ہدف ہمیں جلدی وکٹیں حاصل کرنا ہوگا۔

سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم میں آج تین غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

تازہ ترین