• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر کے ساتھ تصویر کے باعث حب الوطنی پر اٹھانے والے سوالات نے دل دکھایا، ثروت

کرن جوہر کے ساتھ تصویر کے باعث حب الوطنی پر اٹھانے والے سوالات نے دل دکھایا، ثروت


اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فلمساز کے ساتھ تصویر پر حب الوطنی پر اٹھائے گئے سوالات نے دل دکھا دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے، کوئی چوری نہیں کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوہر کے ساتھ اٹلی میں لی گئی تصویر پر تنقید متوقع تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر کے ساتھ کھنچوائی گئی تصویر کی وجہ سے حب الوطنی پر سوالات اٹھائے گئے جس نے دل دکھایا۔

ثروت گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پلاسٹک سرجن کی بیوی ہوں لیکن روز اِسکن انجکشن نہیں لگواتی۔

تازہ ترین