• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پرو لیگ، پاکستان ٹیم کا مایوس کن سفر اختتام کو پہنچا، انگلینڈ نے 0-7 سے ہرادیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ٹیم کا بدترین اور مایوس کن سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

پاکستان ٹیم آخری میچ میں بھی ناکام ہوگئی، انگلینڈ نے 0-7 سے شکست دی، یوں پاکستان کو ایونٹ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی جانب سے یکطرفہ مقابلے میں نکولس بینڈوراک نے 2 گول اسکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے 1،1 گول کیا۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

پورے ایونٹ میں پاکستان نے 22 گول اسکور کیے جبکہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول داغے، یوں 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید