• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لٹریری فیسٹیول ادبی شگفتگی کے ساتھ اختتام پذیر

لاہور: لٹریری فیسٹیول ادبی شگفتگی کے ساتھ اختتام پذیر


لاہور میں 3 روز تک جاری رہنے والا لٹریری فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں اور ادبی شگفتگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

فیسٹیول سے ادب ،تاریخ، ثقافت اور سیاسی ذوق کے حامل لوگ خوب فیض یاب ہوئے۔

لاہور کے الحمراہال میں 3 روز تک جاری رہنے والے لٹریری فیسٹیول کے آخری روز کہیں جمی نظر آئی ادبی بیٹھک تو کہیں بکھرے ثقافت کے رنگ۔

سب سے جاندار نشست سوشل اور روایتی میڈیا میں مسابقت کے نام سے ہوئی جس میں عارف نظامی، منیزے جہانگیر، ظفر صدیقی اور مریم چودھری نےاظہارِ خیال کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا طاقت بن کر ابھرا ہے، جس کا پہلا نشانہ پرنٹ میڈیا بنا ہے، میڈیا پر پابندیاں قابل مذمت ہیں۔

ہال کے باہر بھی میلے کا سماں رہا، کراچی کے قوال سامی برادرز نے عارفانہ کلام سنا کر چار چاند لگادیے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول لاہور کی ادب اور فن پروری کی روایت میں ایک خوشگوار اضافہ ہے، لوگ یہاں سے کچھ لے کر گئے ہیں۔

شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے لٹریری فیسٹیول تفریح، روشن خیالی اور رواداری کاپیغام لیے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین