• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم پاور ہٹنگ کیلئے آئیڈیل، مستقبل تابناک ہے، سرفراز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نوجوان بیٹسمین اور معین خان کے بیٹے اعظم خان کے تابناک مستقبل کی پیشگوئی کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جتنے جو نیئر بیٹسمین ان میں اعظم خان جیسے طاقتور اسٹروک کوئی اور نہیں کھیلتا۔ پاور ہٹنگ کے لئے وہ آئیڈیل ہیں۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ انہیں اپنے پلان میں شامل کرنا چاہتی ہے تو قومی اکیڈمی میں بلائے۔ اتوار کی شام پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اعظم تین ماہ سے کافی محنت کررہا ، مجھے اس پر پورا اعتماد ہے۔بابر اعظم ریویو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ آئوٹ لگ رہے تھے ، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ ٹیکنالوجی اوپر نیچے ہوجاتی ہے۔ ہمارے تین بیٹسمین رن آئوٹ ہوئے۔ اس کو قابو کرنا ہوگا، سرفراز احمدنے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراوڈ کا مزہ آیا ، دونوں ٹیموں کو برابر سپورٹ مل رہی تھی ، پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ کم بیک کرے میں نے بھی پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لئے پی ایس ایل کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ ذیشان اشرف نے کہا کہ میرا سرفرازاحمد اور کامران اکمل سے مقابلہ ہے سرفراز نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین