• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میچ میں ہاک آئی سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا

سپر لیگ میچ میں ہاک آئی سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ریویو پر ہاک آئی سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ٹیکنالوجی فریز ہونے سے الٹرا ایج سسٹم نے فیصلہ نہیں دیا۔ قانون کے مطابق اگر ٹیکنالوجی کام نہ کر سکے تو ریویو لینے والی ٹیم کا ریویو ضائع نہیں ہوتا۔ اس لیے کوئٹہ کی ٹیم کا ریویو برقرار رہا۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے امپائروں سے الٹرا ایج ٹیکنالوجی کے نہ چلنے پر شدید احتجاج کیا۔ کوئٹہ کو بڑا نقصان نہ ہوسکا کیوں کہ ایک رن بعد بابر اعظم بولڈ ہوگئے۔ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے خلاف کاٹ بی ہائینڈ کی اپیل ہوئی۔ امپائر نے بیٹسمین کو ناٹ آئوٹ قرار دیا تھا۔میچ ریفری روشن ماہانامہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی امپائر کو آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ بدلنے کے لیے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر الٹر ایج ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی، لہٰذا تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کو تکنیکی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا ، جس کی بنیادپر آن فیلڈامپائر نے اپنے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا۔ جبکہ پلیئنگ کنڈیشنز نمبر 3.6.8 کے تحت انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو برقرار رکھا۔

تازہ ترین